ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کا کہنا ہے کہ وہ فلم’بے خودی‘سے ڈیبو کرنے جارہے تھے لیکن انہیں فلم ڈائریکٹر نے فلم سے نکال دیا تھا۔
سیف علی خان 1992 میں آئی فلم بے خودی سے ڈیبو کرنے والے تھے، لیکن ہدایتکار راہل رویل نے انہیں پہلی ہی فلم سے نکال دیا تھا۔ اس کے بعد سیف نے 1993 میں ریلیز یش چوپڑا کی فلم ’پرمپرا‘سے اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات کی تھی۔
سیف نے بتایا ’مجھے جھوٹے آنسو لاتے ہوئے لائن گانی تھی… چاہت کی راہوں میں، کیوں اتنا ڈرتا ہے… لیکن یہ اتنا آسان نہیں تھا۔ چاہت کی راہوں سے لیکر کیوں اتنا ڈرتا ہے تک جاتے جاتے میرے تاثرات بدل جاتے تھے۔ میں براہ راست انگلینڈ کے بورڈنگ اسکول سے آیا تھا میں کافی خوفزدہ تھا۔ میں نے ضرور بہت برا کیا ہوگا کیوں کہ راہل رویل نے مجھے فلم سے باہر نکال دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اداکاری میں دلچسپی نہیں لے رہا۔ اس شاٹ کو لے کر میں مانتا ہوں کہ میں نے بہت ہی برا کیا تھا۔
فلم’بے خودی‘سے نکال دیئے گئے تھے سیف علی خان
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS