گھڑسواری سیکھ رہی ہیں جیکلن فرنانڈیز

    0

    ممبئی: بالی وڈ اداکارہ اور سابق مس سری لنکا جیکلن فرنانڈس ان دنوں گھڑسواری سیکھ رہی ہیں۔ 
    جیکلن فرنانڈز لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی سلمان خان کے فارم ہاؤس میں ہیں۔ جیکلن  وہاں سے اپنے دو گانے بھی ریلیز کرچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا ’’میں ابھی فارم ہاؤس میں ہوں اور میں خوش قسمت ہوں کہ لاک ڈاؤن کے اعلان سے پہلے ہی میں یہاں آگئی تھی۔ یہ دو ماہ اچھے رہے، یہاں کا ماحول بہت اچھا اور تروتازہ ہوا ہے۔ 
    جیکلن نے کہا  ’’میں ہر صبح اور شام گھڑسواری کرتی ہوں، حقیقت میں مجھے یہ بہت پسند ہے۔ میں ورزش کررہی ہوں اور یوگا اور میڈیٹیشن میں وقت گزار رہی ہوں۔ میں پڑھنے کی بھی کوشش کر رہی ہوں۔ جتنا ممکن ہے اتنے کورسز کرنے کی کوشش کر رہی ہوں، فی الحال میں ہندی کورس کے ساتھ ساتھ ایڈیٹنگ کا کورس بھی کر رہی ہوں، جس سے اپنے بلاگ بنانے اور پورے عمل کو سمجھنے میں مدد مل رہی ہے، کیونکہ ہم ایسی صورتحال میں ہیں جہاں میرے ساتھ میری ٹیم نہیں ہے اسلئے مجھے اپنے طور پر کرنے کی ضرورت ہے اور میں اپنا کام مکمل کر رہی ہوں‘‘۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS