سلمان کے دفاع کے لئے آگے آئے ارباز

    0

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار و فلمساز ارباز خان سوشل میڈیا پر اپنے بھائی سلمان خان کو ٹرول کئے جانے کے پیش نظر ان کے دفاع کے لئے آگے آئے ہیں۔ 
    فلم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر اقربا پروری (نیپوٹزم) پر بحث جاری ہے۔ سوشانت کے مداح ان کی موت کے لئے بہت سی مشہور شخصیات کو ذمہ دار سمجھ رہے ہیں، جس میں سلمان کا نام بھی شامل ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی شائقین سلمان سمیت دیگر افراد کو برا بھلا کہہ رہے ہیں اور اس کی وجہ سے بعض اوقات زبان کا وقار بھی گر رہا ہے۔ حال ہی میں سلمان نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے مداحوں سے گزارش کی ہے کہ وہ  غلط زبان استعمال نہ کریں۔ 
    سلمان نے لکھا’’میں اپنے تمام مداحوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ سوشانت کے پرستاروں کے ساتھ کھڑے رہیں اورغلط زبان کا استعمال نہ کریں۔ آپ ان کے جذبات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ اس بحران کی گھڑی میں سوشانت کے گھروالوں کا سہارا بنیں کیونکہ کسی اپنے کے جانے کا درد بہت زیادہ ہوتا ہے‘‘۔ 
    ارباز اپنے بھائی سلمان کی حمایت کرتے ہوئے اس لڑائی میں آگے آئے ہیں۔ ارباز خان نے اپنے بھائی سلمان کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ’’خالی دماغ شیطان کا گھر ہوتا ہے۔ ہم نے اسکول میں ایک انگریزی کہاوت پڑھی تھی۔ اس وقت میں اس کے صحیح معنی سمجھنے کے لئے بہت چھوٹا تھا، لیکن اب ہمارے آس پاس جو کچھ بھی ہو رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے پرانی کہاوت اب پوری طرح سے سمجھ میں آرہی ہے‘‘۔ 
    قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں سلمان پر کئی طرح کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ فلم دبنگ کے ہدایتکار ابھینو کشیپ نے بھی سلمان کے ساتھ انکے کنبہ پر بھی کئی طرح کے الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے سلمان کو ان کا کیریئر برباد کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS