ممبئی: ہندی سنیما کے مسٹر انڈیا انل کپور نے سوشل میڈیا پر اپنی رننگ ویڈیو شیئر کی ہے۔
انل کپور اپنے لک اور فٹنس کی وجہ سے سرخیوںمیں رہتے ہیں۔ 63 سالہ انل کپور اپنی فٹنس پر خوب محنت کرتے ہیں اور ان کی فٹنس ویڈیوز مداحوں کے درمیان کافی وائرل ہوتی ہیں۔ انل ایک مرتبہ پھر اپنی ایک فٹنس ویڈیو کی وجہ سے ٹرینڈہورہے ہیں۔ اس ویڈیو میں وہ دوڑ رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انل کے ٹرینر انہیں ہدایات دے رہے ہیں اور انل کپور پہلے آہستہ آہستہ بھاگتے ہیں پھر اپنی دوڑ کی رفتار کو مسلسل بڑھا دیتے ہیں۔
انل نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ وہ ایک بار پھر رننگ کی شروعات کررہے ہیں۔ یعنی انل ایک بار پھر اپنے معمول میں دوڑ کو شامل کرنے جارہے ہیں۔ انل کپور کی گزشتہ فلم موہت سوری کی ہدایت میں بنی فلم ملنگ تھی۔ اس فلم میں دیشا پاٹنی، آدتیہ رائے کپور اور کنال کھیمو جیسے ستاروں کے بھی اہم کردار تھے۔
انل کپور نے شیئر کی رننگ ویڈیو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS