سری نگر: (یو این آئی) جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان مڈبھیڑکا آغاز ہوا ہے، جس کی اطلاع سیکورٹی عہدیداروں نے بدھ کودی۔یہ مڈبھیڑ اس وقت شروع ہوئی جب سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آدھی رات کے قریب کولگام کے ہادیگام گاؤں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
ایک سیکورٹی اہلکار نے بتایا، “تلاشی آپریشن کے دوران، چھپے ہوئے دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی ٹیم پر فائرنگ کردی، جس پر جوانوں نے بھی جوابی کارروائی کی اور مڈبھیڑ شروع ہوگئی”۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS