غزہ، (یو این آئی) غزہ میں یتیم فلسطینی بچوں کے گریجویشن کی تقریب کے دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
غزہ میں یتیم بچوں کے گریجویشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں سفید رنگ کا لباس اور ٹوپی پہنے بچوں نے شرکت کی لیکن معصوم چہروں پر اداسی نظر آئی۔
فلسطینی بچے اسر ائیلی حملوں میں اپنے والدین کو کھونے پر اداس اور ماں باپ کو یا د کرکے رونے لگے۔
فلسطینی مرکزی بیورو شماریات کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک 39 ہزار سے زائد فلسطینی بچوں نے اپنے ایک یا دونوں والدین کو کھودیا ہے۔
اس کے علاوہ غزہ کے بچوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف سوئیڈن کے شہر گوٹن برگ میں بچوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔
ریلی کے دوران بچوں نے فلسطینی پرچم لہرائے اور غزہ کے بچوں کی تصاویر اٹھا کر فلسطین کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ معذور افراد اب غزہ میں موجود ہیں، صرف حالیہ جنگ کے دوران تقریباً 4 ہزار 800 افراد کے اعضا کاٹنے پڑے جن میں سب سے زیادہ متاثر بچے ہیں جب کہ جنگ سے پہلے غزہ میں 2 ہزار سے زائد افراد معذوری کی زندگی گزار رہے تھے۔
https://twitter.com/AJEnglish/status/1957737182916993341