دبئی: (یو این آئی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے ہندوستان، بنگلہ دیش، پاکستان اور سری لنکا سے دبئی جانے والی پروازوں کی معطلی میں 28 جولائی تک توسیع کردی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن نے جمعہ کے روز جاری ہونے والی ایک ایڈوائزری میں کہا ہے کہ گزشتہ 14 دنوں کے دوران ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کا سفر کرنے والے مسافروں کو متحدہ عرب امارات واپس لوٹنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہری، گولڈن ویزا رکھنے والے مسافرین اور سفارتی مشن کے اراکین کو اس کووڈ پروٹوکول سے چھوٹ حاصل ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS