بجلی (ترمیمی) بل ملک کے مفاد میں نہیں: رائوت

    0
    indianexpress.com

    ممبئی، (پی ٹی آئی) : شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے رائوت نے اتوار کو کہا کہ مرکز کا بجلی (ترمیمی) بل ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بل پر ریاستوں کے ساتھ تبادلہ خیال نہیں کیا گیا۔ اس سے قبل مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ہفتہ کو وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اس بل کو روکنے کی اپیل کی تھی۔ بنرجی نے کہا ہے کہ اس معاملے پر پہلے وسیع اور شفاف طریقے سے صلاح و مشورہ ہونا چاہیے۔
    بجلی (ترمیمی) بل 2021 کے تحت بجلی صارفین کو ٹیلی مواصلات شعبہ کی طرح اپنی پسند کے خدمات دہندہ کو منتخب کرنے کا متبادل ملے گا۔ لوک سبھا کے 12 جولائی 2021 کو جاری بلیٹن کے مطابق سرکار نے پارلیمنٹ کے موجودہ سیشن میں 17 نئے بل پیش کرنے کے لیے فہرست میں شامل کیے ہیں۔ ان میں بجلی (ترمیمی) بل بھی ہے۔ رائوت نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت میں دعویٰ کیا کہ اگر یہ بل پاس ہوتا ہے تو اس سے ریاستی بجلی کمپنیاں بری طرح متاثر ہوں گی۔ راجیہ سبھا کے رکن نے اس کے التزامات پر ریاستوں اور شیئر ہولڈرس کے ساتھ صلاح و مشورہ نہیں کرنے پر مرکز پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ التزامات ریاستی بجلی کمپنیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ ’ہماری پارٹی اس بارے میں صلاح و مشورہ کر رہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS