بجلی (ترمیمی) بل۔2020:بجلی ملازمین نے کالی پٹی باندھ کراحتجاج کیا

0

لکھنؤ: اترپردیش کے بجلی ملازمین اور انجینئروں نے پیرکو بجلی(ترمیمی)بل 2020 کی مخالفت میں کالی پٹی باندھی کو اپنا احتجاج درج کرایااورمرکزی حکومت سے بل واپس لینے کا مطالبہ کیا۔بجلی ملازمین کے مطابق کووڈ۔19وبا کے درمیان جب پورا ملک متحد ہوکرانفیکشن سےجدوجہد کررہاہےتب مرکزی حکومت بجلی (ترمیمی) بل 2020کا مسودہ جاری کر بجلی کے پرائیویٹائزیشن میں مشغول ہے۔بجلی ملازمین اورانجینئروں کے تنظیموں نے بل کے صارف اورکسان مخالف شقوں سے سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلی اور اراکین پارلیمان کو خط لکھ کر آگاہ کیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بلک کی مخالفت کریں اور مرکزی حکومت پراس کی واپسی کے لئے دباؤ ڈالیں۔ 
اترپردیش بجلی ملازم مشترکہ جدوجہد کمیٹی کے ذمہ دار شیلیندردوبے نے پیرکو مرکزی حکوت کی جانب سے بجلی صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کے وعدے
کو خارج کرتےہوئے کہا کہ پرائیویٹائزیشن کسانون اورعام گھریلو صارفین کے ساتھ دھوکہ ہے۔پرائیویٹائزیشن کے بعد بجلی شرحوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگا۔
کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاتےہوئے پرائیویٹائزیشن کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کمیٹی نے اسے ملک کے لئے بدقسمت قراردیا۔انہوں نے کہا کہ نئے
ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ نئی ٹیرف پالیسی میں سبسڈی اور کراس سبسڈی کو ختم کردیا جائےگا۔انہوں نے بتایا کہ بجلی(ترمیمی)بل 2020 اور پرائیویٹائزیشن سے
صارفین خاص کرکسانوں اور 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے غریب صارفین کے بجلی بل پر کافی اثر پڑے گا۔
دوبے نے بتایا کہ یہ بل پاس ہوجانے کے بعد کسانوں اورغریب صارفین کو بجلی شرحوں میں مل رہی سبسڈی ختم ہوجائےگی۔ بل کےتجاویز کے مطابق کسی بھی
صارف کو اخراجات سے کم قیمت پر بجلی نہیں دی جائےگی۔موجودوہ وقت میں بجلی کے اخراجات 06.78روپئے فی یونٹ ہے اور پرائیویٹائزیشن کے بعد کمپنی
ایکٹ کے تحت خانگی کمپنیوں کو کم سے کم 16فیصدی منافع بھی دیا جائے گااس طرح کسی کو بھی 08روپئے فی یونٹ سے کم قیمت پربجلی کسی کو بھی نہیں ملے
گی۔اس سے کسانوں کو فی ماہ 6ہزار روپئے اور گھریوں صارفین کو 8ہزار تا10ہزار روپئے فی ماہ بجلی بل کی ادائیگی کرنی پرسکتی ہے۔اس طرح سے بجلی(ترمیمی) بل اور پرائیویٹائزیشن عوام و ملازم مخالف قدم ہے جس کی پرزور مخالفت کی جائےگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS