راجیہ سبھا کی 10 نشستوں پر انتخابات 9 نومبر کو ہوں گے

0

راجیہ سبھا کی 11 سیٹوں کے لیے نو نومبر کو دو سالہ الیکشن ہوں گے۔ فی الحال راجیہ سبھا اراکین ہردیپ سنگھ پوری، رام گوپال یادو، راج ببر، پی ایل پنیا، ارون سنگھ، چندرپال سنگھ یادو، روی پرکاش ورما، ویر سنگھ، راجا رام، جاوید علی خان اور نیرج شیکھر کی مدت کار 25 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ ان میں 10 اراکین اترپردیش سے منتخب ہوئے تھے جبکہ ایک سیٹ اتراکھنڈ سے کانگریس کے رہنما راج ببر ایوان بالا کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ 
الیکشن کمیشن کے مطابق اترپردیش کی 10 اور اتراکھنڈ کی ایک سیٹ کے الیکشن کے لیے نوٹیفکیشن 20 اکتوبر کو جاری ہوگی اور پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 اکتوبر ہوگی جبکہ پرچہ نامزدگی کی جانچ 28 اکتوبر کو ہوگی۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ دو نومبر ہوگی۔ ووٹنگ نو نومبر کو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک ہوگی۔ کووِڈ۔19 کی ہدایات کے تحت تمام لوگ ماسک لگا کر اور سماجی دوری بنا کر ووٹ کریں گے۔ ریاستوں کے چیف الیکٹورل افسران کو مبصر بنایا گیا ہے۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS