نئی دہلی(یواین آئی)
الیکشن کمیشن نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ 10 ریاستوں کے 54 اسمبلی حلقوں میں 3 نومبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے جبکہ بہار کے ایک لوک سبھا حلقہ اور منی پور کی دو اسمبلی حلقوں میں 7 نومبر کو الیکشن کرائے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی۔کمیشن نے کہا ہے کہ کووڈ-19کی وجہ سے پیدا ہونے والے مقامی حالات کے پیش نظر آسام، تمل ناڈو اور کیرالہ کی دو دو اور مغربی بنگال کے ایک اسمبلی حلقہ کے لئے ضمنی انتخابات نہیں ہوں گے۔ کمیشن کے مطابق مدھیہ پردیش اسمبلی حلقوں کی 28، گجرات کی 8، اترپردیش کی 7، جھارکھنڈ ، کرناٹک، اڈیشہ اور ناگالینڈ کی دو۔دو، ہریانہ، تلنگانہ اور چھتیس گڑھ کے ایک۔ایک حلقوں کے لئے ضمنی انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے ۔ بہار کے والمیکی نگر لوک سبھا حلقہ کے لئے ضمنی انتخابات 7 نومبر کو ہوں گے ۔ اسی دن منی پور کے دو اسمبلی حلقوں کے لئے بھی ضمنی انتخابات ہوں گے ۔کمیشن کے مطابق 54 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے نوٹی فیکیشن 9 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا جبکہ ووٹنگ 3 نومبر کو ہوگی۔ بہار کے پارلیمانی حلقہ کے لئے ووٹنگ 7 نومبر کو ہوگی۔ اس کے لئے نوٹیفکیشن 13 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ جہاں 3 نومبر کو ووٹنگ ہوگی وہاں نامزدگی کی آخری تاریخ 16 اکتوبر ہے اور نامزدگی کے کاغذات کی جانچ 17اکتوبر کوہوگی اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ 17اکتوبر ہے ۔جہاں 7نومبر کو ووٹنگ ہوگی اس کے لئے نوٹیفکیشن 13اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 20اکتوبر ہے ۔ نامزدگی کے کاغذات کی جانچ 21اکتوبر کو ہوگی اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ 23اکتوبر ہے ۔ ووٹوں کی گنتی 10نومبر کو ہوگی۔انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی سبھی ریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ ہوگیا ہے ۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ کورونا انفیکشن کی وجہ سے کورنٹائن میں رہنے والے ووٹر پوسٹل بیلیٹ کے ذریعہ یا ووٹنگ کے آخری گھنٹوں میں اپنے اپنے ووٹنگ مراکز میں صحت مند افسران کی نگرانی میں ووٹنگ کریں گے۔ کورونا وبا کی وجہ سے اس مرتبہ امیدواروں کے ساتھ نامزدگی کے وقت صرف دو لوگ ہی جاسکتے ہیں اور دو سے زیادہ گاڑی لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گھر گھر تشہیر کے وقت بھی پانچ سے زیادہ لوگوں کے اکٹھے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی اور روڈ شو کے دوران پانچ سے زیادہ گاڑیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔امیدواروں کو سہولت دیتے ہوئے آف لائن کے ساتھ ساتھ آن لائن نامزدگی کے کاغذات جمع کرنے کا نظم کیا گیا ہے اور ضمانت کی رقم بھی آن لائن جمع کرائی جاسکے گی۔یہ انتخابات بہت ہی غیر معمولی حالات میں کرائے جارہے ہیں اور ان حالات کو دھیان میں رکھتے ہوئے سلامتی کے نظم کے ساتھ ساتھ صحت سے متعلق پروٹوکول سے متعلق جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔
- Regional
- Andhra Pradesh & Telangana
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Karnataka & Tamil Nadu
- Kerala, Other States & UT
- National
- North-East India
- Opinion & Editorial
- Politics
انتخابات :11ریاستوں کی 56سیٹوں پر 3اور7نومبر کوووٹنگvنتائج کا اعلان10نومبر کو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS