لکھنؤ: اترپردیش قانون ساز اسبلی کی 12سیٹوں کے لئے الیکشن کمیشن نے بدھ کو شیڈول جاری کردیا۔جس کے تحت 11جنوری کو نوٹیفکیشن جاری ہوگی اور اسی دن سے پرچہ نامزدگی داخل کئے جاسکیں گے۔
الیکشن کمیشن کے ذریعہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 11جنوری کو جاری کی جائے گی اور اسی دن سے پرچہ نامزدگی کے عمل کا آغاز ہوگا۔ پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ 18جنوری طے کی گئی ہے جب کہ 19تاریخ کو دستاویزات کی جانچ کی جائے گی۔ نام واپسی کی آخری تاریخ 12جنوری ہے جب کہ ووٹنگ 28جنوری کو صبح 9بجے سے شام 4بجے تک منعقد ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی اسی دن ہوگی اور نتائج کااعلان کردیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ قانون ساز اسمبلی کے 12اراکین کا میعاد کار 30جنوری کو ختم ہورہا ہے۔ ان اراکین میں ریاست کے نائب وزیراعلی ڈاکٹر دنیش شرما،بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے احمد حسن کےعلاوہ آشو ملک، دھرویر اشوک،پردیپ کمار جاٹو،رمیش یادو،رام جتن،لکشمن پرساد اچاریہ، ویریندر سنگھ، صاحب سنگھ سینی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ نسیم الدین صدیقی کے کانگریس میں شمولیت کے بعد دلبدل قانون کے تحت ان کی رکنیت منسوخ کردی گئی تھی۔
وہیں دوسری جانب ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق بی جے پی قانون ساز اسمبلی کی 12سیٹوں میں سے 10سیٹوں پر آسانی سے جیت درج کرسکتی ہے وہیں اگر بہوجن سماج پارٹی کی حمایت ملی تو ایک مزید سیٹ بی جے پی کے قبضے میں آسکتی ہے۔اس وقت ان 12سیٹوں میں سے ایس پی کے پاس 6سیٹیں ہیں جب کہ بی جے پی اور بی ایس پی کے حصے کی تین تین سیٹیں ہیں۔ بی جے پی کے کھاتے میں 10اور ایس پی کے کھاتے میں ایک سیٹ کا جانا یقینی ہے۔ساتھ ہی اگر بی جے پی کو بی ایس پی کا ساتھ ملتا ہے تو 11ویں سیٹ بھی بی جے پی کے کھاتے میں جاسکتی ہے۔
ملحوظ رہے کہ راجیہ سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اندر خانے بی ایس پی کی مدد کی تھی اور بی ای سپی کے اراکین اسمبلی کی تعداد 19 ہونے کے باجود ان کا ایک امیدوار جیت درج کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔بی جے پی نے منصوبہ بند طریقے سے اپنے امیدواروں میں ایک کی کمی کردی تھی۔ لیکن آخری وقت میں ایس پی نے اپنا ایک امیدوار میدان میں اتار کر بی ایس پی سربراہ مایاوتی کو ناراض کردیا تھا۔
اتفاق سے ایس پی امیدوار کا پرچہ خارج ہوگیا تھا اور بی ایس پی امیدوار کو جیت مل گئی تھی۔ اسی وقت مایاوتی نے کہا تھا کہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ایس پی کو ہرانے کے لئے اگر ضرورت پڑی تو وہ بی جے پی کی بھی مدد کریں گی۔ ایسے میں اگر بی ایس پی سپریمو نے اپنے بات پر قائم رہیں تو بی جے پی گیارہویں سیٹ پر بھی کامیابی درج کرے گی۔
یوپی قانون ساز کونسل کی 12سیٹوں کے الیکشن کمیشن کا شیڈول جاری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS