الیکشن کمیشن نے انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما پر انتخابی مہم میں شرکت کرنے پر لگائی پابندی

0

نئی دہلی:الیکشن کمیشن نے انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما پرانتخابی مہم کرنے سے منع کر دیا ہے۔ کمیشن نے انوراگ ٹھاکر پر72 گھنٹوں کے لئے پابندی عائد کی ہے جبکہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورما پر 96 گھنٹوں کی پابندی عائد کی ہے۔ واضح رہے کہ انوراگ ٹھاکر نے ایک انتخابی اجلاس میں متنازعہ نعرہ لگایا تھا، جس کے بول تھے’گولی مارو غداروں کو‘۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص نے آج جامعہ احتجاج میں گھس کر جامعہ کے طلباء پر گولی چلائی،ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کا نام پرشانت بتایا جا رہا ہے۔جبکہ جامعہ کا طالب علم شاداب اسپتال میں زیر اعلاج ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS