پاکستان میں عیدالفطر آج، ہندوستان میں چاند نظر نہیں آیا

0

نئی دہلی: پاکستان میں شوال کا کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد آج یعنی چہار شنبہ عیدالفطر کی نماز پڑھی جائے گی۔ وہیں ہندوستان میں کسی بھی علاقے میں چاند کا دیدار نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے جمعرات کو عیدالفطر کی نماز پڑھی جائے گی۔

پاکستان رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر کوہسار بلاک میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھاکہ کراچی، دیر، فیصل آباد، اسکردو اور ملک کے مختلف علاقوں سے چاند  نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا یکم شوال المکرم 1445 ہجری 10 اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔

 ہندوستان میں عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ جس کے بعد جمعرات کو ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’لوجہاد‘کے نام پر پنے یونیورسٹی کے طالب علم کو بری طرح زدوکوب کیا گیا

دہلی جامع مسجد کے امام مولانا سید احمد بخاری، لکھنئو چاند کمیٹی کے سربراہ مولانا خالد رشید فرنگی محلی، جمیعت اہلحدیت ہند نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ منگل کے دن شوال کا چاند نظر ںہیں آیا، لہذا ہندوستان میں جمعرات کو عید منائی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS