کورونا وائرس کے پیش نظراحتیاطی تدابیرپرعمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے آج عید الاضحیٰ کا تیوہارتمام خلیجی ممالک،سعودی عرب،امریکہ،ترکی اور یورپ کے کئی
ملکوں میں مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
افغانستان،مصر،کویت،اردن،بحرین،قطر،ایران،مصر اورملائیشیا میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔مسجد الحرام،مسجد نبوی سمیت مختلف مساجد میں نمازِعید کے
محتاط اجتماعات منعقد کئے گئے۔حجاج سمیت دیگر لوگوں کی خاصی تعداد نے دوگانہ ادا کیا۔
اس موقع پر اسلام کی حقیقی سر بلندی،مسلمانوں کی ترقی اورسلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کااہتمام کیا گیا۔ترکی کی راجدھانی استنبول میں 86 برس بعد آیا صوفیہ
مسجد میں نمازِ عید ادا کی گئی۔ہندوستان کے کئی حصوں میں بھی عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔
متحدہ عرب امارات میں بھی عیدالاضحیٰ کےموقع پر کورونا وائرس سے بچاو کے اندیشوں کے پیشِ نظرسخت اقدامات کئے گئے تھے۔نمازِ عید کے اجتماعات کے بجائے
گھروں میں نمازادا کی گئی اورجانوروں کی قربانی بھی بلدیاتی اداروں کی طرف سے مخصوص مذبح خانوں میں کی جارہی ہے۔انڈونیشیا میں بھی عیدالاضحیٰ کی نمازوں
کا اہتمام کوروناوائرس کے سبب سماجی فاصلوں کے ساتھ کیا گیا،نمازیوں نے ماسک پہن کرنمازِعید ادا کی۔
دنیا کے کئی خطوں میں عید قرباں محتاط طورپرمنائی گئی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS