مصر کے وزارت خارجہ نے لیبیا میں جنگ بندی کی حمایت کی

    0

    قاہرہ :(اسپوتنک)مصر کے وزارت خارجہ نے لیبیامیں جنگ بندی کی حمایت کی لیکن ساتھ ہی ملک میں موجود انتہا پسند عناصرکی مسلسل مخالفت  کی اپیل کی۔
    وزارت نے فیس بک پربیان جاری کرکے کہا،’کل رات لیبیا میں جنگ بندی کا اعلان کیاگیا اور مصر اس کی حمایت کرتا ہے۔‘لیبیا  کی لڑائی میں حصہ لینے والے انتہاپسند عناصرگروپوں کے خلاف لڑائی جاری رکھنے  اور غیر ملکی طاقتوں کو ملنے والی حمایت کو محدود رکھنے کی ضرورت کی نشاندہی کی۔ 
    وزارت نے کہا،’مصر لیبیا میں عسکریت پسند تحریک کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کی اہمیت اور غیر ملکی مداخلت  کو محدود کرنے کی اہمیت کی نشاندہی کرتا ہے جو ان تحریکوں کو حمایت دیتا ہے۔‘لیبیا نیشنل آرمی اور نیشنل ایکورڈ حکومت نے جنگ بندی  کا اعلان کیاتھا۔جنگ بندی کے بعد حالانکہ دونوں فریقوں  نے ایک دوسرے پر اس کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔روسی سفیر لیو ڈینگوو نے کہا کہ روس اور ترکی کے افسروں کی مشترکہ سرپرستی میں میٹنگ منعقد کرنے کےلئے ایل این اے کمانڈر خلیفہ ہفٹر اور جی این اے کے وزیراعظم  فیاض السراج ماسکو آر رہے ہیں۔انہوں نے  کہا کہ دونوں لیڈر اس دوران جنگ بندی معاہدے پر دستخط کرسکتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS