مصر: اخوان کے مرشد عام اور ساتھیوں کوعمر قید کی سزا

    0

     قاہرہ(ایجنسیاں)
    مصر کی ایک فوجی عدالت نے کالعدم مذہبی جماعت اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع، محمد البلتاجی اور صفوت حجازی کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اخوان قیادت کو یہ سزا ’عرب پولیس ڈپارٹمنٹ تشدد کیس‘میں سنائی گئی ہے۔ گزشتہ روز عدالت کے 5 رکنی بنچ جس میں جسٹس سامی عبدالرحیم ، سامح عثمان، محمد زکی العطار، عصام سالم اور ایہاب محمد علی شامل تھے نے اخوان رہنماؤں کو عمر قید کی سزا سنائی۔ اس کیس میں مرشد عام محمد بدیع سمیت جماعت کے 9 دیگر رہنما شامل ہیںاور ان سب کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس مقدمے میں اخوان رہ نمائوں پر بورسعید گورنری میں سنہ 2013ء￿  میں پولیس مرکز پرحملے، تشدد پر اکسانے، ریاستی املاک کو تباہ کرنے، شہریوں کو ہراساں کرنے اور خلاف قانون تنظیم میں لوگوں کو شامل کرنے جیسے الزامات عاید کئے گئے ہیں۔اس مقدمے میں عدالت نے 59 ملزمان کو 3 سال اور رہائی کے بعد چھ ماہ تک نظر بندی کی سزا سنائی گئی ہے۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS