نئی دہلی : (یو این آئی) ملک میں قلت تغذیہ ، خون کی کمی اور ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے مسائل کو متوازن غذا کے ذریعہ دور کرنے کے مقصد کے ساتھ ’ڈیزائنر ایگ‘کی پیداوار کو فروغ دیا جارہا ہے۔
خواتین اور بچوں میں قلت تغذیہ اور خون کی کمی کے سنگین مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اور بڑی تعداد میں ذیابیطس کے مریضوں کو متوازن غذافراہم کرانے کے لئے سائنسدانوں نے مرغیوں کے کھانے میں غذائیت سے بھر پور اور مائکروغذائی اجزا کو شامل کرکے ’ڈیزائنر ایگ‘ تیار کیا ہے ۔ یہ انڈا سفید رنگ کا عام انڈوں کی طرح ہے لیکن معیار کی وجہ سے اپنی خاص اہمیت رکھتا ہے ۔
نیشنل پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد کے سائنسدان کنن نے بتایا کہ ذیابیطس میں مبتلا مریضوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا ڈیزائنر ایگ تیار کیا گیا ہے جس میں کاربوہائیڈریٹ اور گلوکوز کی مقدار بہت کم ہے ۔ ایک انڈے میں ایک فیصد سے کم کاربوہائیڈریٹ ہے۔ ایک انڈے کا وزن 52 اور 60 گرام کے درمیان ہوتا ہے۔
ڈاکٹر کنن نے بتایا کہ ایک سو گرام انڈے میں ایک ملی گرام مائکرو غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں ۔ اسی طرح دو انڈوں میں چھ گرام پروٹین ، ایک انڈے میں چھ گرام چربی اور بڑی مقدار میں ائیرن پا یا جاتا ہے ۔ کیلشیم ، فاسفورس اور زنک بھی اس میں موجود ہے جو اسے زیادہ غذائیت سے بھرپور بناتا ہے ۔ اس میں کئی قسم کے وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں ، جو قلت تغذیہ کے مسائل کو دور کرنے کے اہل ہیں۔
انڈادورکرے گا قلت تغذیہ، ذیابیطس میں مبتلا افراد کے لئے مفید
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS