گاندھی نگر :(یواین آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کے تمام 33 اضلاع کے مجموعی طور پر 251 میں سے 226 تعلقہ میں بارش ہوئی ہے۔ اوران میں سب سے زیادہ ضلع کھیڈا کے ناڈیاڈ میں 226 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق کل صبح چھ بجے سے آج صبح چھ بجے تک 24 گھنٹوں میں ریاست کے 226 تعلقوں میں بارش ہوئی ہے۔ 24 اضلاع میں 100 ملی میٹر یا اس سے زیادہ ، 86 تعلقہ میں 50 ملی میٹر یا اس سے زیادہ اور 139 تعلقوں میں 25 ملی میٹر یا اس سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔
ضرورت سے زیادہ بارش کے ساتھ دیگر مقامات میں گیر سوم ناتھ ضلع کے گڑڑہ (185 ملی میٹر) ، اونا (177) ، بھاؤ نگر ضلع کا بھاؤ نگر (164) ، کھیڑا ضلع کا مہودھا (163) ، ماتر (148) ، ضلع آنند کا آنند (159) اور ولساد کا عمرگام (152) ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
خیال رہے 17 مئی کی رات گجرات کے ساحل پر ٹکرانے کے بعد تاؤتے طوفان کے اثر سے کم از کم 13 افراد کی موت ہوگئی ہے جو گذشتہ رات دیر تک گجرات میں سرگرم تھا۔ ’تاؤتے‘نے فصلوں ، مکانات ، سڑکوں ، بجلی کے کھمبوں وغیرہ کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی آج طوفان سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے گجرات آ رہے ہیں۔
’تاؤ تے‘کے اثرات : گجرات کے تمام اضلاع میں بارش
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS