کولکاتہ: وشوبھارتی یونیورسٹی کے بوائز ہاسٹل پر حملہ کرنے کے الزام میں جھار کھنڈ سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو گرفتار کیا گیا ہے۔15جنوری کی رات کو بوائز ہاسٹل میں اکھل بھارتیہ ودیارتی پریشد کے مبینہ ورکروں نے حملہ کردیا تھا۔ یونیور سٹی میں انڈرگریجوٹ کے ماڈرن تاریخ کے طالب علم سولو کرمکار کو اس معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے ذرائع کے مطابق کرمکار ودیا بھون سے سینئر بوائز کا ہاسٹل کا اسٹوڈنٹ وارڈ ن تھا۔ بیر بھوم پولس نے کہا کہ ہاسٹل میں مارپیٹ کرنے کے الزام میں ہم نے پہلے ہی دو طالب علموں گرفتار کیا ہے اور تیسرے مجرم کو جھار کھنڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS