بنگال بورڈ : طلباء کے لیے ٹی وی پر چلائی جائیں گی ورچوئل کلاسز

0

نئی دہلی: کورونا وائرس کے پیش نظر 7اپریل سے شروع ہونے والے ہفتے میں مغربی بنگال بورڈ کے 9ویں سے 12ویں درجہ تک کے طلباء کے لئے ایک پرائیویٹ ٹیلی ویژن چینل پر ورچوئل کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ایک افسر نے بتایا کہ یہ کلاس شام 3 بجے سے 4 بجے تک اے بی پی آنند چینل پر نشر کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ "ٹی وی چینل کے اسٹوڈیو کو کلاس میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ طلباء واٹس ایپ اور فون کال کے ذریعے اساتذہ سے سوالات کر سکیں گے۔ کلاس شروع ہونے سے پہلے طلباء کو نمبر فراہم کیے جائیں گے۔ غور طلب ہے کہ"ریاستی حکومت نے اس سے پہلے ڈی ڈی بنگلہ پر شام 4 بجے سے 5 بجے تک کلاسز رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن یہ منصوبہ ناکام ہو گیا تھا، کیوں کہ کچھ طلباء اور اساتذہ نے اس کے اوقات پر سوال اٹھائے تھے،اور اس ہی چینل پر دوسرے وقت میں ان کے نشر کرنے میں کچھ دشواری تھی۔ افسر نے بتایا کہ حکومت 16 مارچ کو کلاسز کے بند ہونے کے بعد ہوئے نقصان کی تلافی کے لئے یہ سرگرم عمل کر رہی ہے۔ ابتدائی فیصلے کے بعد کچھ غیر یقینی صورتحال تھی ، لیکن اب اس کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS