الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف’شکشا متر‘سپریم کورٹ پہنچے

0

نئی دہلی: اترپردیش ابتدائی شکشا متر ایسوسی ایشن نے اساتذہ تقرری کے معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پیر کے روز سپریم 
کورٹ کا رخ کیا ہے۔ وکیل گورو یادو کی جانب سے دائر اس عرضی میں الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگانے یا اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 
اس سے پہلے ریاستی حکومت کی جانب سے عدالت میں ایک کیویٹ داخل کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت اس کا موقف سنے بغیر الہ آباد ہائی کورٹ کے 
فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر کوئی حکم جاری نہ کرے۔ اس معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ اس کے بعد ریاست میں بنیادی تعلیم کونسل کے اسکولوں میں اسسٹنٹ ٹیچرکی تقرری کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ اتر پردیش میں اساتذہ کی بڑے پیمانے پر ہونے والی تقرری لٹکی ہوئی تھی۔ ایسا کٹ آف مارکس سے متعلق تنازعہ کی وجہ سے تھا۔ اس معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کے کٹ آف بڑھانے کے فیصلے کو صحیح بتایا تھا۔ اس کے علاوہ اس تقرری کے عمل کو تین ماہ کے اندر مکمل کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS