نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے گرو پورنما کے موقع پر ملک کے عوام کو نیک خواہش پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مفاد میں اساتذہ کی تعلیمات اور اقدار کو بامقصد بنایا جانا چاہیے۔
اتوار کے روز سلسلہ وار ٹویٹس میں نائیڈو نے کہا کہ صرف اساتذہ کی تعلیم اور اقدار کو معاشرے کے مفاد میں بامقصد بنانے سے ہی انہیں اطمینان محسوس ہوگا۔
نائب صدر نائیڈو نے کہا ’’ہماری روایت میں انسانی زندگی کے تین قرضوں کا تصور کیا گیا ہے، استاد کا قرض، مطالعہ ، تعلیم اور ترقی اور اسے پھیلاکر ہی ادا کیا جاسکتا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ میں اس مبارک موقع پر ہم وطنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے اساتذہ کی تعلیم و اقدار کو ملک اور معاشرے کے لئے معنی خیز بنائیں۔ ہمارے اساتذہ کو اس سے اطمینان حاصل ہو گا‘‘۔
استاد کی تعلیم اور اقدار کو بامقصد بنائیں: نائیڈو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS