آئی آئی ایم لکھنؤ  کا طلباء کے100 فیصد تقرری کا ریکارڈ

0

لکھنؤ: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ  لکھنؤ(آئی آئی ایم) نے ایک بار پھر  2018۔20 سیشن کے طلبہ کی سو فیصدی تقرری کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے آفیشیل ذرائع نے آج بتایا کہ آئی آئی ایم کے پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے 2018۔20 کے بیچ کے تمام طلبہ کی تقرری مختلف ملکی وبیرون ملکی کمپنیوں میں ہوئی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے اپنی نمایاں تعلیمی کارکردگی کو سو فیصدی تقرری کے ساتھ اس بار بھی قائم رکھا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ سے سال 2018۔20 کے بیچ کے تحت فارغ ہونے والے طلباء کی مجموعی تعداد 443 تھی۔ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق طلباء کی تقرری کرنے والی کمپنیوں میں ملک و بیرون ملک کی تقریبا 140 کمپنیاں شامل تھیں۔ طلباء کی کل تعداد میں سے 16 فیصدی کی تقرری انٹرنیشنل کمپنیوں میں ہوا ہے جبکہ 32 فیصدی کی تقرری کنسلٹنگ کمپنیوں کے لئے ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS