نئی دہلی: تعلیمی سال 2020-21 کے لئے آئی آئی ٹی، آئی آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی کی فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ وزیر رمیش پوکھریال نشنک کے فیسوں میں اضافہ نہ کرنے پر زور دینے کے بعد ان اداروں نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ منگل کے روز طلباء سے بات چیت کے دوران مرکزی وزیر سے تعلیمی سال 2020-21 کے لئے این آئی ٹی ، آئی آئی ٹی اور آئی آئی آئی ٹی کی فیسوں میں اضافے سے متعلق سوالات پوچھے گئے تھے۔ وزیر برائے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ نے کہا تھا، "آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی جیسے ادارے اپنے آپ میں خودمختار ادارے ہیں اور قابل ہیں۔ تب بھی کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اس سال فیس میں اضافہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا میں نے تمام چیئر مینوں اور انسٹی ٹیوٹ کے سربراہان اور ڈائریکٹرز کو اطلاع دی اور ان سے اس کے لئے مطالبہ کیا۔ مجھے یقین ہے کہ اس جذبات کا احترام کیا جائے گا۔ "
ذرائع نے بتایا کہ آئی آئی ٹی ، این آئی ٹی اور 20 آئی آئی آئی ٹی نے مرکزی وزیر کی درخواست پر غور کرتے ہوئے رواں سال فیس میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی آئی ٹی اور آئی آئی آئی ٹی اس سال فیس میں اضافہ نہیں کریں گے:رمیش پوکھریال نشنک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS