جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ کے قریبی کی رہائش گاہ پر ای ڈی کی چھاپہ ماری

0

رانچی(ایس این بی): انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے پریس مشیر ابھیشیک پرساد عرف پنٹو، صاحب گنج کے ڈی سی رام نیواس یادو اور ان کے متعدد قریبی معتمدین کی رہائش گاہوں پر چھاپہ مارکارروائی شروع کی ہے۔ای ڈی کی ٹیم بدھ کی صبح دو گاڑیوں میں ابھیشیک پرساد کے گھر پہنچی اور ریتو روڈ کے شیو پوری میں واقع ابھیشیک پرساد کے گھر پر چھاپہ مار رہی ہے۔ پریس ایڈوائزر کے گھر کے باہر بھی سکیورٹی فورسز تعینات ہیں۔ کسی کو اندر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ دوسری طرف ای ڈی کی ٹیم ونود سنگھ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار رہی ہے جو وزیر اعلیٰ کے قریبی دوست بتائے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ ای ڈی کی ٹیم کئی دیگر مقامات پر بھی چھاپے مار رہی ہے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم غیر قانونی کان کنی کے ذریعے منی لانڈرنگ کے معاملے میں رانچی اور راجستھان میں 10 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ادانی گروپ سے متعلق سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ حیرت انگیز: جے رام رمیش

ای ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی کے ذریعہ ابھیشیک پرساد عرف پنٹو (میڈیا ایڈوائزر، سی ایم ہیمنت سورین)، آئی اے ایس رام نیواس یادو (ڈپٹی کمشنر صاحب گنج اور راجستھان میں رہائش)، آرکیٹیکٹ ونود کمار، کھوڈنیا برادرس (صاحب گنج)، پپو یادو (دیوگھر)، ڈی ایس پی راجیندر دوبے (ہزاری باغ اور دیگر مقامات)، ابھے سراوگی (کولکاتہ) اور اودھیش کمار کے خلاف چھاپے مارے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS