پاکستان تحریک انصاف کا فیصلے کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان
اسلام آباد، (یو این آئی) : پاکستان میں ایک غیر معمولی واقعہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف دائر کردہ توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا۔ دوسری طرف پی ٹی آئی نے اس فیصلے کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کیا ہے۔ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے متفقہ فیصلہ سنایا، تاہم فیصلہ سناتے وقت 4ارکان موجود تھے، کیونکہ رکن پنجاب بابر حسن بھراونہ طبیعت خرابی کے باعث آج کمیشن کا حصہ نہیں تھے۔ فیصلے سناتے ہوئے کہا گیا کہ عمران خان کو جھوٹا بیان جمع کرانے پر آرٹیکل 63(1) (پی) کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے، جہاں اس آرٹیکل کے مطابق وہ رکن فی الوقت نافذ العمل کسی قانون کے تحت فی الوقت مجلس شوریٰ(پارلیمنٹ) یا کسی صوبائی اسمبلی کا رکن منتخب کیے جانے یا چنے جانے کا اہل ہو گا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر سربراہی الیکشن کمیشن کے 4 رکنی کمیشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا متفقہ طور پرمحفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں عمران خان کو عوامی نمائندگی کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے مالی اثاثوں سے متعلق حقائق چھپائے اور حقیقت پر پردہ ڈالنے کے لیے جھوٹا اسٹیٹمنٹ جمع کرایا۔فیصلے میں کہا گیا کہ جھوٹ بولنے پر عمران خان عوامی نمائندگی کے اہل نہیں رہے۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کرنے کی بھی سفارش کی۔کمیشن نے عمران خان آئین پاکستان کے آرٹیکل 63کی شق ایک کی ذیلی شق پی کے تحت نااہل کیا ہے، جبکہ آئین کے مذکورہ آرٹیکل کے تحت ان کی نااہلی کی مدت موجودہ اسمبلی کے اختتام تک برقرار رہے گی۔یوں فیصلے کے تحت عمران خان کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کر دیا گیا ہے اور ان کی نشست خالی قرار دے کر الیکشن کمیشن ضمنی الیکشن کا انعقاد کرائے گا۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عمران خان کے وکلا گوہر خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی کرپٹ سرگرمیوں پران کو نااہل کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اسے فوراً سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے ۔فیصلے کے اعلان سے قبل تحریک انصاف کے کارکنوں کو الیکشن کمیشن کے دروازے کو پھلانگتے ہوئے دیکھا گیا۔توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔پی ٹی آئی کارکنوں کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔فیصلے سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری، اسد عمرالیکشن کمیشن کی دیوار پھلانگ کے اندر داخل ہوئے ۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کی نااہلی کے لیے دائر کیا جانے والا توشہ خانہ ریفرنس حکمراں اتحاد کے 5ارکان قومی اسمبلی کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا، جس پر 19ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن میں سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر رینجرز، ایف سی اور پولیس اہلکار بڑی تعداد میں تعینات کیے گئے اور اسلام آباد انتظامیہ نے آنسو گیس کے شیلز بھی الیکشن کمیشن کو پہنچائے۔قبل ازیں الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا اور چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے دیگر تمام ارکان بھی اجلاس میں پہنچے تھے، جہاں انہیں سیکورٹی سے متعلق امور اور انتظامات پر انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کی سیکورٹی سے متعلق حکام نے بتایا کہ کمیشن کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے ایک ایس ایس پی، 5ایس پیز، 6ڈی ایس پیز سمیت 1100سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو الیکشن کمیشن تک پہنچنے نہیں دیا جائے گا۔واضح رہے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک آڈیو پیغام میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر پرویز خٹک نے پارٹی کارکنوں سے کہا تھا کہ وہ توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ خلاف آنے پر سڑکوں پر نکلیں اور تمام اضلاع میں احتجاج کریں۔
دریں اثنا تحریک انصاف کے رہنما¶ں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستانیوں سے باہر نکلنے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج، جوفیصلہ دیا یہ نوازشریف کے ذاتی ملازم نے دیاہے ، یہ فیصلہ نوازشریف نے لکھا اورذاتی ملازم نے سنایا۔شہباز گل نے کہا کہ ڈیڑھ بجے گیٹ پر تالے لگا دیے گئے، میڈیا کو اندر نہیں آنے دیا گیا، اگر یہ فیصلہ انصاف کے قوانین کو پورا کرتا تو پھر ڈر کیسا، ایک مفرور بھگوڑے کا لکھا ہوا فیصلہ ہے ، جسے عوام مسترد کرتی ہے۔انھوں نے کہا کہ عمران خان، جہاں اشارہ کریں کروڑوں اور اربوں جمع ہو جاتے ہیں، عمران خان نے قوم کے پانی کے ایک ایک گلاس کی حفاظت کی ہے ، عمران خان وہ ہے، جو ہر جگہ قوم کے پیسے بچاتا ہے ۔پی ٹی آئی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کہاکہ صرف تحریک انصاف ہی نہیں پوری عوام کی توہین کی گئی، عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں، عمران خان کی بحالی کو نوازشریف کی رہائی کے ساتھ جوڑا جائے گا تو اُس کی بھول ہے ، تمام کارکن اور عوام فوری طور پر اس فیصلے کے خلاف باہر نکلیں۔
تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف فیصل آباد ضلع کونسل چوک پہنچے ، فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا، الیکشن کمیشن حکومت کا دست راست بن چکا ہے ، عوامی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ان کانپیں ٹانگ رہی ہے ۔عثمان ڈار نے عمران خان کی نااہلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آج کیفیصلے سے پاکستان میں انقلاب کا آغاز ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم بنانا ریپبلک میں رہ رہے ہیں، اس قوم نے سب سے معتبر، شفاف اور ایماندار لیڈر دیکھا ہے ، الیکشن کمیشن نے اپنی قانونی حدود سے تجاوز کیا ہے ، ہم ای سی پی، ان کے ہینڈلرز کا فارمولہ ناکام کریں گے ، پاکستان احتجاج کرے گا۔سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نااہل قرار دینے کا حق پاکستان کی عوام کیپاس ہے ، لندن بھاگے ہوئے بھگوڑوں اوران کیخاندانی نوکروں کے پاس نہیں، پاکستانی عوام اپنا فیصلہ پہلیہی کپتان کے حق میں دے چکی ہے آئندہ وزیراعظم عمران خان ہی ہوں گے ۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے بیان میں توشہ خانہ ریفرنس کیس میں عمران خان کو نا اہل قرار دینا ملک کے قانون کے ساتھ مذاق قرار دے دیا۔
عمران خان توشہ خانہ ریفرنس معاملے میں نااہل قرار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS