واشنگٹن: امریکہ میں اقتصادی مسائل اور نسلی نابرابری ووٹروں کےلئے سب سے اہم مسئلہ ہے،جب کہ صرف ایک تہائی ووٹروں نے کووڈ -19 کو اہم مسئلہ مانا۔
سی این این نیوز چینل کے ذریعہ کرائےگئے سروے میں 34 فیصد ووٹروں نے معیشت کو اہم مسئلہ مانا۔وہیں 21 فیصد نے نسلی نابرابری کو اہم مسئلہ قرار دیا، جب کہ محض 18 فیصد لوگوں نے کورونا وائرس کی وبا کو اہم مسئلہ بتایا۔
واضح رہے کہ امریکہ کووڈ-19 سے بری طرح متاثر ہے اور انفیکشن اوراس کی وجہ سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔وہیں 11فیصد ووٹروں نے جرائم،سکیورٹی کے ساتھ ساتھ ہیلتھ کیئر پالیسی کو اہم مسئلہ قرار دیا۔
یہ اعدادو شمار 115 مقامات پر 7,774 ووٹروں کے درمیان کرائے گئے سروے کے ساتھ ساتھ 4919ووٹروں سے فون کے ذریعہ ان کی رائے لے کر تیار کئے گئے ہیں۔
امریکہ میں ووٹروں کےلئے معیشت-نسلی نابرابری ہے اہم مسئلہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS