میزورم میں زلزلہ، وزیر اعظم مودی نے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی

0

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کی صبح میزورم کے وزیر اعلی زورامتھنگا سے ریاست میں آئے زلزلے کی صورتحال پر بات چیت کی اور انہیں مرکز سے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ۔
وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کیا ’’وزیراعلیٰ زورامتھنگا سے بات کی اور ان سے ریاست میں زلزلے کی صورتحال پر معلومات دریافت کی۔ میزورم کو مرکز کی طرف سے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کروائی گئی ‘‘۔
میزورم کے ضلع چمفائی میں صبح 4 بجکر 10 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس گئے گئے۔ زلزلے کی شدت 5.3 رہی۔ تاہم زلزلے سے کسی طرح کےجانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کا مرکز چمفائی ضلع میں زمین سے 20 کلومیٹر نیچے تھا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS