بیجنگ: ڈچ شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ کی عالمی چیمپئن لارا وین روئزوین کا جمعہ کے روز انتقال ہوگیا ۔یہ اطلاع بین الاقوامی اسکیٹنگ یونین (آئی ایس یو) نے اپنی ویب سائٹ کے ذریعہ دی۔ 27 سالہ کھلاڑی ایک ٹریننگ کیمپ کے دوران بیمارہونے کے بعد فرانس کے شہر پرپینیا کے اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔ان میں آٹوایمیون بیماری کی تشخیص ہوئی ہے ۔وہ کوما میں تھیں۔
رائل ڈچ اسکیٹنگ فیڈریشن (کے این ایس بی) کے مطابق جمعہ کی شام جس وقت ان کا انتقال ہوا ان کا اہلہ خانہ بھی ان کے ساتھ موجود تھا۔
لارا یوروپ کی ابھرتی ہوئی باصلاحیت کھلاڑیوں میں سے ایک تھیں ۔سال 2019 میں بلغاریہ کی راجدھانی صوفیامیں منعقد ہونے والے آئی ایس یوعالمی ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ چیمپئن میں 500 میٹر کے زمرے میں انہوں نے طلائی تمغہ کاعالمی خطاب اپنے نام کیا تھا اور یہ اعزازحاصل کرنے والی وہ نیدرلینڈ کی سب سے پہلی خاتون ایتھلیٹ بنی تھیں۔
بین الاقوامی اسکیٹنگ لارا وین روئزوین کا 27 سال کی عمر میں انتقال
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS