ڈی یو داخلہ 2022-23 :طلباکوایس او ایل میں داخلہ لینے کیلئے کرنا پڑے گاانتظار

0

نئی دہلی (ایس این بی) دہلی یونیورسٹی کے اسکول آف اوپن لرننگ (ایس او ایل ) میں اس بار داخلے کے لیے طلبا کو تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس بار ڈی یو کے ایس او ایل اور ریگولر کالجوں میں چلائے جانے والے کورسز کے لیے چار سالہ نیا نصاب تیار کیا جا رہا ہے۔ دوسرے ریگولر کالجز میں داخلہ انٹرینس ٹیسٹ کے نتائج کے بعد یعنی جولائی کے بعد اگست میں شروع ہوگا۔ڈی یو کے کیمپس اوپن لرننگ کی ڈائریکٹر پروفیسر پائل میگا نے بتایا کہ عام طور پر ہم لوگ ایس او ایل کے داخلے ریگولر کالجوں میں داخلے شروع ہونے کے بعد کرتے ہیں۔ پروفیسر میگا نے کہا کہ اس طرح ہمیں لگتا ہے کہ ہم ایس او ایل کے داخلے ستمبر تک شروع کردیں گے، حالانکہ ابھی اس کو لے کر آخری فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ابھی تک سی بی ایس ای کے نتائج آنے ہیں، جس کی بنیاد پر ایس او ایل میں داخلہ عمل شروع کیا جاتا ہے۔ دریں اثنا ایس او ایل میں سبھی کورسیز میں داخلے بغیر کسی انٹرینس ٹسٹ کے ہوتے ہیں۔ اس سال بھی داخلے بغیر کسی انٹرنس ٹسٹ کے ہی ہوں گے۔ ایس او ایل اس سال کچھ نئے کورسیز بھی شروع کررہا ہے۔ ان کے داخلے بھی نئے سیشن کے لیے ہونے ہیں۔ ایس او ایل کے پرنسپل پروفیسر یو ایس پانڈے نے کہا کہ داخلے گزشتہ سال اگست کے مہینے میں شروع کیے گئے تھے۔ گزشتہ سال ایس او ایل میں کل ایک لاکھ 37 ہزار طلبا نے داخلہ لیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS