ڈرگس کنکشن:دیپیکاکانام آنے سے بالی ووڈ میں کھلبلی

    0

    ممبئی (ایجنسیاں)
    اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں ڈرگس اینگل سامنے آنے کے بعد ’ڈرگس کنکشن‘ کا دائرہ لگاتار بڑھتا جا رہا ہے۔ ریا چکرورتی کے بعد کئی بڑی فلمی ہستیوں پر اب این سی بی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔ ان ہستیوں میں اداکارہ دیپکا پادوکون کا نام بھی سامنے آیا ہے، جس سے بالی ووڈ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ دیپکا پادوکون اور ان کی منیجر کرشما پرکاش کے درمیان ڈرگ چیٹ کے انکشاف کے بعد این سی بی نے آج کرشما کو پوچھ تاچھ کیلئے بلایا۔ خبروں کے مطابق دیپکا سے بھی اسی ہفتے این سی بی کے ذریعہ پوچھ تاچھ کی جا سکتی ہے۔ دیپکا اور کرشما کے درمیان ڈرگس کو لے کر بات چیت کا چیٹ وائرل ہونے کے بعد کئی باتیں کھل کر سامنے آئی ہیں۔ دیپکا کی منیجر کرشما اور ریا کی منیجر جیہ سایا کا کنکشن سامنے آیا ہے۔ دیپکا کی منیجر کرشما اور ریا کی منیجر جیہ ساہا ایک ہی مینجمنٹ کمپنی ’کوان‘ میں کام کرتی ہیں۔ یہ کمپنی سلیبرٹیز کو ٹیلنٹ منیجر مہیا کرواتی ہے۔
     کرشما دراصل جیہ کی جونیئر ہیں۔اْدھر این سی بی نے آج پھر جیہ ساہا کو پوچھ تاچھ کے لیے بلایا ہے۔ جیہ ساہا سے این سی بی دفتر میں پوچھ تاچھ چل رہی ہے۔ پیر کے روز ان سے 4 گھنٹے تک این سی بی نے پوچھ تاچھ کی تھی۔ کرشما اور جیہ کے علاوہ آج سوشانت کی منیجر رہیں شروتی مودی اور 'کوان' کے ڈائریکٹر دھرو سے بھی پوچھ تاچھ ہونی ہے۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS