ٹڈیوں پر قابوکے لئے ڈرون سے کیڑہ مارنے والی ادویات کا چھڑکاو ہوگا

0

نئی دہلی :ملک میں ٹڈیوں پر قابو پانے کے لئے ڈرون سے کیڑہ مارادویات کا چھڑکاو کیا جائے گا۔شہری ہوا بازی کی وزارت نے ٹڈیوں پر قابو پانے سے متعلق کارروائی
کے لئے ڈرون سے چھڑکاو کے لئے مشروط اجازت دے دی ہے۔
اس درمیان زرعی وزارت نے ٹڈیوں پر قابو پانے کی قابلیت کو مضبوط بنانے کے لئے اضافی 55گاڑیوں کی خرید کا حکم دیا ہے۔ٹڈیوں پرقابو پانے والی تنظیموں کے
پاس وافرذخائر(53000 لیٹر میلاتھیان)ہے۔زرعی میکانائزیشن سے متعلق سب مشن کے تحت،راجستھان کے لئے 2.86کروڑ روپے کی لاگت سے 800 ٹریکٹر
ماونٹیڈ اسپرے آلات کی مدد منظورکی گئی ہے۔اس کے علاوہ گاڑیوں،ٹریکٹروں،چھڑکاو آلات،سیفٹی یونیفارم،اینڈرائیڈ ایپلیکیشن کی خرید اورتربیت کئے لئے 1.8
کروڑروپے گجرات کے لئے بھی جاری کئے گئے ہیں۔
سال 20-2019 کے دوران،ملک میں بڑے پیمانے پر ٹدیوں کا حملہ ہوا ،جسے کامیابی کے ساتھ قابو کیا گیا۔گذشتہ سال 21 مئی سے 17فروری 2020 تک،کل
403488 ہیکٹر رقبے کا علاج کیا گیا اور ٹڈیوں کو قابو کیا گیا۔سال 20-2019 کے دوران راجستھان کے 11اضلاع کے 393933 ہیکٹیر علاقے،گجرات کے
دواضلاع کے 9505 ہیکٹیر اور پنجاب کے ایک ضلع کے 50ہیکٹیر میں قابو کا کام کیا گیا۔
ٹڈی ایک سبزی خور اور مہاجر کیڑا ہے اوریہ سیکڑوں کلو میٹر اڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بڑے قافلے میں فصل پر حملہ کرتا ہے۔افریقہ ،مشرق وسطی اور ایشیاء
میں پایا جانے والا یہ کیڑا تقریبا 60 ممالک میں پایا جاتا ہے اور یہ زمین کی سطح کا پانچواں حصہ کور کرسکتا ہے۔ڈیزرٹ لوکسٹ کی تباہی دنیا کی انسانی آبادی کے
دسویں حصے کی خوراک کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔موسم گرما،سرماں کے دوران افریقہ،خلیج،جنوب مغربی ایشیا سے یہ ٹڈی فوج ہندوستان میں داخل ہوتی ہے اور
موسم بہار کی افزائش کے لئے ایران،خلیج ،اور افریقی ممالک میں واپس لوٹ جاتی ہے۔ہندوستان میں دولاکھ مربع کلومیٹر سے زیادہ صحرائی علاقہ ہے۔ٹڈی انتباہ تنظیم
اورہندوستانی حکومت کے 10ٹڈی سرکل دفتر(ایل سی )راجستھان(جیسلمیر،بیکانیر،فالودی،باڈمیر،جالور،چورو،ناگور،سورت گڑھ)اور گجرات(پالم پور اور بھج)ریاستی
حکومتوں کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے ریگستان میں ڈیزرٹ لوکسٹ کے قابو،نگرانی،تربیت کے لئے ذمے دار ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS