ڈاکٹر نشنک جمعرات کو چار کیندریہ ودیالیہ کی عمارتوں کا افتتاح کریں گے

0

نئی دہلی : مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک جمعرات کو چار کیندریہ ودیالیہ اور آندھرا پردیش میں آئی آئی آئی ٹی شرسٹی میں گیان سرکل وینچرز ٹیکنالوجی بزنس انکیوبیٹر کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کریں گے۔
اس پروگرام میں وزیر مملکت برائے تعلیم سنجے دھوترے،ہائرایجوکیشن سکریٹری امت کھرے،کیندریہ ودیالیہ کے اعلی عہدیداراور سرشٹی کے سینئر عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔ 
وزیر تعلیم چار کیندریہ ودیالیہ کا افتتاح کریں گے جن میں نیاگڑھ کیندریہ ودیالیہ(اڈیشہ)،مہولڈیہ کیندریہ ودیالیہ،ریرنگ پور (اڈیشہ)،ہنومنگر کیندریہ ودیالیہ(راجستھان)اور فرید آباد کیندریہ ودیالیہ (ہریانہ)شامل ہیں۔ اس کے علاوہ  آئی آئی آئی ٹی شرشٹی چتوڑ،آندھرا پردیش میں ایم ای آئی ٹی وائی۔ ٹیکنالوجی بزنس انکیوبیٹر کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔
ان چاروں اسکولوں کی تعمیر پر تقریبا 68.60 کروڑ روپے لاگت آئی ہے اوراس سے اڈیشہ ،ہریانہ اور راجستھان میں 4000 طلبا مستفید ہوں گے۔
                                                                            

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS