ڈاکٹر کلام نے کروڑوں لوگوں کو متاثر کیا

0
dnaindia.com

نئی دہلی،(یو این آئی) : نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے سابق صدر ڈاکٹرابوالفاخرزین العابدین عبدالکلام کو ان کی برسی کے موقع پردلی تعزیت پیش کی ہے۔ منگل کو یہاں جاری ایک پیغام میں نائیڈو نے کہا کہ وہ ایک عظیم انسان تھے۔ وہ عام آدمی کے صدر تھے جنہوں نے کروڑوں لوگوں کو متاثر کیا۔
نائب صدر نے کہا کہ ’میں سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کو آج ان کی برسی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وہ ایک ممتاز سائنسدان ، ایک دور اندیش رہنما اور سب سے بڑھ کر ایک بہترین انسان تھے ۔ ملک کی دفاعی اور خلائی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے میں ان کا زبردست اور شاندار تعاون ہے۔ نائیڈو نے کہا کہ ڈاکٹر کلام جو عام آدمی کے صدر کی حیثیت سے مشہور ہیں، لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کے لئے تحریک کا سرچشمہ بنے رہیں گے۔ سابق صدر کو ان سادگی، ایمانداری و فرض شناسی اور خیر سگالی کے لئے جانا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS