اعظم گڑھ کے دیدار گنج میں دہرے قتل سے ہلچل

0

اعظم گڑھ:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے دیدار گنج میں ایک بزرگ خاتون اوراس کی نواسی کے قتل سے آس پاس کے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انوراگ آریہ نے اتوار کو کہا کہ گوائی گاؤں باشندہ لیلاوتی(50)اوراس کی نواسی آنچل(12)گھر میں سوئے ہوئے تھے۔ آج صبح کافی دیر تک جب باہر نہیں آئے تو آس پاس کے لوگوں نے دروازہ کھل کر دیکھا تو دونوں کی لہو لہان لاشیں پڑی ہوئی ملیں۔ لیلاوی کے والد اوما شنکر گپتا بہار میں نوکری کرتے ہیں جب کہ آنچل کی ماں اپنے سسرال میں رہتی ہے۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ آنچل اور لیلاوتی شام کو اپنے گھر کو باہر دکھائی دی تھی۔ لیکن صبح جب کافی دیر تک قرض گھر کے باہر نہیں دکھائی دئیے۔ تو آس پاس کے لوگ گھرمیں گئے اور دیکھا تو آنچل اور لیلاوتی دونوں کا قتل کیا گیا تھا۔
اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کے بعد موقع پر اعظم گڑھ ڈویژن کے ڈی آئی جی اکھلیش کمار، ایس پی انوراگ آریہ بھی پہنچ گئے۔ پوری واردات کا جائزہ لیا اور واقعہ میں کسی قریبی کے ملوث ہونے کے شبہ کا اظہار کرتے ہوئے جلد ہی انکشاف کا دعوی کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاگ اسکواڈ ٹیم، فورنسک ٹیم اور چار تھانوں کی پولیس تعینات کی گئی ہے۔ ایس او جی اور سرویلانس ٹیم بھی جانچ میں مشغول ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS