کسانوں سے پنگا نہ لیں، ’مردہ باد‘ سننے کی عادت ڈال لیں: سدھو

0

چنڈی گڑھ:(یو این آئی) پنجاب کانگریس کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو نے بدھ کو کہا کہ وزیر اعلی بھگونت مان کو کسانوں سے پنگانہیں لیناچاہیے اور جہاں تک ‘مردہ باد’ کے نعروں کی بات ہے، سننے کی عادت ڈال لیں کیونکہ اپوزیشن میں وہ خود ہمیشہ مردہ باد کے نعرے لگاتے رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کسانوں کی تحریک کو ’نامناسب‘ اور ’ناپسندیدہ‘ قرار دیتے ہوئے پنجاب میں پانی کی گرتی سطح اور ماحول کوبچانے میں ریاست کی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت سے اپیل والا بیان جاری کیا تھا۔اسی بیان کا جواب دیتے ہوئے مسٹر سدھو نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ وہ باسمتی اور مونگ پر ایم ایس پی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں اور کابینہ کی میٹنگ بلانے اور اسے مطلع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ کسانوں کو اعتماد حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک ‘مردہ باد’ کا تعلق ہے تومسٹرمان خود اپوزیشن میں ساری زندگی ‘مردہ باد’ کے نعرے لگاتے رہے ہیں، ’ان داتا‘ کو سننے کی عادت ڈال لینی چاہیے۔ کانگریس لیڈر نے وزیر اعلیٰ کواس کے حل کے لئے پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے پاس بھاگنے سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا اور کہا کہ مسٹر کیجریوال کی کسانوں کو ‘پیٹھ دکھانے’ کی تاریخ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی سائنسی مطالعہ نہیں ہے جو ثابت کرتا ہوکہ براہ راست بوائی سے پانی بچایاجاسکتا ہےاور یہ 80 فیصد کسانوں، جنہوں نے پرالی جلائی ہے اور ’پنیری‘ (روپائی) شروع کردی ہے، کے لئے ممکن بھی نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی جاننا چاہا کہ 18 اور20 جون کے درمیان فرق کیا ہے، اگربجلی کا مسئلہ برقراررہتا ہے۔مسٹرسدھو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو کسانوں سے سچ بولنا چاہیے اور اپنے آئی ٹی سیل کو کنٹرول کرنا چاہیے، کسانوں کی نظر اندازی اور بے عزتی کا رویہ وزیر اعلیٰ کی ساکھ کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو مشورہ دیا، ’’ایک ضدی وزیر اعلیٰ بننے کے بجائے ایک لچکدار سیاست دان بنیں، کسانوں کو بات چیت کے لیے بلائیں اور ان کے مسائل حل کریں۔مسٹرسدھو نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ کسانوں کے ساتھ ٹکراؤ کا کردار نہ اختیارکریں کیونکہ کسان آزادی کا 60 فیصد حصہ ہیں اور ریاست کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، کسانوں سے کوئی نہیں جیت سکتا۔ اگر باہمی بات چیت سے ان کے مسائل حل ہو جائیں تو حکومت کے 70 فیصد مسائل خود بخود ختم ہو جائیں گے۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ کسانوں کا گندم پر بونس کا مطالبہ بھی جائز ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS