ڈیموکریٹک پارٹی سے نائب صدر کی امیدوار کملا حیرث نے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں دی گئی اپنی تقریر میں کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ قیادت کی ناکامی کے سبب ملک میں بہت سارے لوگوں کے روزگار چھن گئے اور کئی لوگوں کی جانیں بھی چلی گئیں۔
حیرث نے بدھ کو شائع اپنی تقریر کے حصے میں کہا کہ ’’ڈونالڈ ٹرم کی قیادت کی ناکامی کے سب ملک میں لوگوں کے روزگار چلے گئے اور لوگوں کی جانیں بھی ضائع ہوئیں‘‘۔
حیرث نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی رائے دہندگان کو جو بیڈن کی حمایت کرنا چاہیے کیونکہ وہ ملک کو متحد کریں گے۔
سابق صدر بارک اوبامہ اور حیرث بدھ کی شام پارٹی کی قومی کانفرنس میں مقررین کی فہرست میں ٹاپ پر رہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS