ذنئی دہلی: کورونا وائرس وبا کی وجہ سے دو مہینے تک بند گھریلو مسافر پروازیں 25 مئی سے کئی نئی ہدایات کے ساتھ دوبارہ شروع ہورہی ہیں جن میں ہوائی اڈے پر کم از کم دو گھنٹے پہلے پہنچنا اور آروگیا سیتو ایپ کا استعمال ضروری ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ ہوائی اڈوں کےلئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی)میں مسافروں کا ہوائی اڈے پر کم از کم دو گھنٹے پہلے پہنچنا لازمی کیا گیا ہے۔صرف انہیں مسافروں کو ٹرمینل بلڈنگ میں داخل ہونے دیا جائےگا جن کی پرواز اگلے چار گھنٹے میں ہے۔ٹرمینل میں داخلے سے پہلے ہی مسافروں کی تھرمل اسکریننگ کی جائےگی اور بغیر علامات والے مسافروں کو ہی داخل ہونے کی اجازت ملے گی۔
مسافروں کےلئے ان کے موبائل میں آروگیا سیتو ایپ ہونا لازمی کیا گیا ہے ۔ایپ پر ہرا نشان نہ نظر آنے پر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا حالانکہ 14 سال سے کم عمر کے بچوں کو آروگیا سیتو ایپ کی لازمیت سے چھوٹ دی گئی ہے۔
کووڈ 19 کے انفیکشن کو کنٹرول کرنے کےلئے 25 مارچ سے ملک میں تمام مسافر پروازیں بند ہیں۔شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے بدھ کو اعلان کیاتھا کہ 25 مئی سے گھریلو مسافر پروازیں دوبارہ شروع ہوں گے۔