کیا آپ بیروں میں چھپے بے شمار قدرتی فوائد کے بارے میں جانتے ہیں؟

0

جیسے جیسے موسم سرما کا اختتام ہوتا ہے، بازاروں میں جگہ جگہ بیر فروخت ہوتے دکھائی دیتے ہیں، بازاروں میں عام طور پر دستیاب یہ پھل ہر سال کچھ ہفتوں کے لیے کھانے کو ملتا ہے۔عام طور پر بیر کو دو اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے، ایک کو جنگلی اور دوسرے کو باغی کہا جاتا ہے، بیر کی زیادہ تر پیداوار جنوبی ایشیا میں ہوتی ہے، مختلف رنگ کے بیروں کا ذائقہ کھٹا میٹھا ہوتا ہے۔بھرپور غذائیت والے اس پھل میں پروٹین، وٹامن، کیلشیم، کاربوہائیڈریٹس، سوڈیم اور میگنیشیم موجود ہوتا ہے، اس میں آئرن اور فاسفورس بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، جو جسم میں خون کی گردش بڑھاتا اور آئرن کی کمی دور کرتا ہے۔
بلڈ پریشر کیلئے مفید:بلڈپریشر کا بڑھنا امراض قلب، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھاتا ہے اور بیر کھانے سے ان جان لیوا امراض کا خطرہ کم ہوسکتا ہے کیونکہ اس میں پوٹاشیم زیادہ جبکہ نمک کی کم سطح پائی جاتی ہے۔ اس خاصیت کی بناء پر بیر کھانے سے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
اچھی نیند:نیند کے مسائل جیسے بے خوابی کے علاج کے لیے روایتی چینی ادویات میں بیر کا استعمال کیا جاتا ہے، نہ صرف بیر بلکہ اس کا بیج فلیونوائیڈز، صابونین اور پولی سیکرائیڈ سے بھرپور ہوتے ہیں ، صابونین ایسا جزو ہے جو پورے اعصابی نظام کو سکون پہنچا کر قدرتی طور پر جلد سونے میں مدد کرتا ہے۔
ذہنی بے چینی:ذہنی اور اعصابی نظام کا معمول کے مطابق کام کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ پُرسکون رہیں، بیر میں ایسی خصوصیات موجود ہیں جو نہ صرف ذہنی سکون پہنچانے کا باعث بنتی بلکہ ذہن کی بے چینی میں کمی کا باعث بھی بنتی ہیں، اس کے اثرات ہارمونز کی سطح پر کام کرکے ذہن اور جسم کو سکون پہنچاتے ہیں۔
دیرینہ قبض سے نجات:ایسے افراد جو دیرینہ قبض کا شکار ہوں ان کے لیے بیر کھانا ایک قدرتی علاج ثابت ہوسکتا ہے، یہ ایسا مرض ہے جس کے بارے میں لوگ بات کرنے سے ہچکچاتے ہیں، تاہم اس کی وجہ سے معدے کی صحت کافی متاثر ہوتی ہے، بیر کھانا اس مسئلے سے نجات دلانے میں مدد دے سکتا ہے کیونکہ ان میں فائبر کی زائد مقدار موجود ہوتی ہے، جو آنتوں اور ہاضمے کے کام کو بہتر کرتی ہے۔
ہڈیوں کی مضبوطی:بیر کے ذریعے ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی مدد مل سکتی ہے، بیر میں کیلشیم، فاسفورس اور آئرن جیسے اجزا کی موجودگی سے ہڈیاں مضبوط کرنے میں مدد ملتی ہے، ایسے افراد جنہیں ہڈیوں کی کمزوری کا سامنا ہے وہ بیر کھاکر ہڈیوں کو مضبوط بناسکتے ہیں۔
وٹامن سی:وٹامن سی غذاؤں کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے کیونکہ انسانی جسم وٹامن سی بنانے میں ناکام رہتا ہے، بیر ایسا پھل ہے جو وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے مالا مال ہے بالخصوص اس میں وٹامن سی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے، وٹامن سی جسم میں گردش کرنے والے فری ریڈیکلز کے خلاف مزاحمت کرتا اور جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط کرکے موسمی بیماریوں کو دور بھگاتا ہے۔
بیر کھانے کے دیگر فوائد:بخار،نزلہ و زکام سے محفوظ رہا جا سکتا ہے،اسے کھانے سے پیاس کم لگتی ہے،معدے کے لیے فائدہ مند ہے،پیٹ اور آنت کے کیڑے ختم ہو جاتے ہیں،نظام انہضام درست کام کرتا ہے،سانس کی نالیوں کی خرابیوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے،پٹھوں کی مضبوطی کے لیے مفید ہے،یادداشت میں بہتری آتی ہے،جسم سے صفراوی مادوں (Bile substances)کے اخراج میں مدد ملتی ہے۔
بیری کے پتے:بیری کے پتوں کے بھی کثیر فوائد ہیں، جن کا استعمال ایسے زخم کے لیے بھی مفید ہے جو ٹھیک نہ ہوتا ہو جبکہ یہ پھوڑے پھُنسی، کھانسی، دمہ، نکسیر، بالوں کا گرنا، کینسر، شوگر، ٹی بی، دل، گردے کے امراض میں بھی فائدہ پہنچاتا ہے، بیری کے پتوں کو پانی میں جوش دے کر نہانے سے بھی کئی امراض سے شفا ملتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS