اگنی بوال:میٹرو پر مظاہرے کا اثر،آئی ٹی او،دہلی گیٹ اور جامع مسجد اسٹیشنوں کے سبھی گیٹ بند

0

نئی دہلی : دہلی میں بھی اگنی اسکیم (یوجنا) کو لے کر نوجوانوں اور اسٹوڈنس یونین نے بھی مظاہرے شروع کردے ہیں۔ آئی ٹی او پر بڑی تعداد میں موجود مظاہرین اسکیم کے خلاف مظاہرے کررہےہیں ۔ اس بیچ دہلی میٹرو نے دہلی گیٹ اور جامع مسجد میٹرو اسٹیشن کے سبھی گیٹ بند کردئےگئے ہیں۔ اس کی اطلاع دہلی میٹرو کارپوریشن نے ٹیوئٹ کے ذریعہ دی۔ اس سے پہلے آئی ٹی او اسٹیشن کے بھی سبھی دروازے بند کردئے گئے ہیں۔یوپی، بہار، جھارکنڈ، تلگانہ کے علاوہ ملک کی ریاستوں میں مظاہرین اگنی یوجنا کے خلاف سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ نوجوان مرکزکی حکومت سے اس یوجنا کو واپس لینے کی مانگ کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ چار سال کے بعد وہ پھر سے بے روزگار ہوجائنگے۔ایسے میں یہ یوجنا صحیح نہیں ہے۔ کئی جگہوں پر ٹرینوں کی بوگیوں کو آگ کے حوالے کردیا گیا تو کہیں ٹرین پر پھتر پھینکے جارہے ہیں۔ بسوں کو بھی مظاہرین نے نشانہ بنایا ہے۔ غصہ میں یہ نوجوان سڑکوں پر ٹائر جلاکر اپنا غصہ جتا رہے ہیں۔ وہیں ریلوے نے کئی ٹرینوں کو ملتوی کردیا اور کئی ٹرینوں کے روٹ بدل دئے ہیں۔
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی اسٹوڈنٹ یونین، جے این یو کے اسٹوڈنٹ اور آیسا کے اسٹوڈنٹ اگنی پتھ کے خلاف مظاہرے کررہے۔ پولیس نے کچھ مظاہرین کو حراست میں لیا گیاہے۔ موقع پر کافی تعداد میں پولیس اور نیم فوجی جوانوں کو مظاہرین کو روکنے کے لئے جگہ جگہ لگایا گیا ہے۔ مطاہرین کی مانگ ہے کہ اس یوجنا کو واپس لیا جائے۔ وہیں جیور واقعہ ایمنہ ایکسپریس پر مظاہرین نے ایک بس کو آگ لگادی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS