وینکیا نائیڈو نے راجیہ سبھا میں کل ہنگامہ آرائی کے واقعہ کی مذمت

0
zee5.com

نئی دہلی : (یو این آئی) راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے آج اپوزیشن پارٹی کے کچھ ارکان کی طرف سے جنرل سکریٹری اور رپورٹر کی میز پر چڑھ کر ہنگامہ آرائی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایوان کی توہین قراردیا۔
نائیڈو نے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی کل کے واقعہ کا حوالہ دیا،مانسون سیشن کے دوران،کچھ اراکین میں مسابقت کا جذبہ پیدا ہوا،جو کہ افسوسناک ہے۔ کسی بھی مقدس مقام کی توہین غلط ہے۔ مندر کا’گربھ گرہ’ بہت اہم ہوتا ہے۔ جمہوریت میں یہ گھر بھی ایک مندر کی طرح ہوتا ہے۔ یہاں جنرل سیکرٹری اور رپورٹر بیٹھے ہیں۔ کل کچھ ممبران نے یہاں غلط کیا اور املاک کو نقصان پہنچایا۔
قابل ذکر ہے کہ کل اپوزیشن جماعتوں کے ارکان زرعی قوانین اور پیگاسس جاسوسی کیس کے حوالے سے ہنگامہ آرائی کر رہے تھے۔ عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ ،ترنمول کانگریس کے موسم نور،کانگریس کے پرتاپ سنگھ باجوہ،کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکس کے شیوداسن اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ونے وشوام نے جنرل سکریٹری کی میز پربیٹھ کرنعرے بلند کیے۔ یہ ممبران بھی میز بجا رہے تھے۔ دوسرے ارکان شور مچا رہے تھے۔ اس سے پہلے کانگریس کے رپون بورا، دیپندر ہڈا اور کانگریس کے راج منی پٹیل بھی میز پر کھڑے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS