غزہ/تل ابیب(ایجنسیاں): اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں حماس کی سرنگوں کے جال کا سراغ لگایا ہے۔ ان سرنگوں کو ایسے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں جنگجو گاڑیوں میں سوار ہو کر اسرائیل کی سرحد کے قریب سفر کر سکتے تھے۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرس‘ کے مطابق حماس کے 7 اکتوبر کو شمالی غزہ سے اسرائیل کے جنوبی علاقوں پر حملے کے بعد اسرائیلی فورسز نے جو کارروائی شروع کی ہے، اس کا ایک مقصد حماس کے زیر زمین سیکڑوں کلو میٹر پر محیط سرنگوں کے جال اور بنکروں کو تباہ کرنا ہے۔
حماس نے اسرائیل کے ساتھ شمالی غزہ میں بیت الحنون یا ایریز کی گزر گاہ کے قریب یہ وسیع سرنگ بنائی تھی جو کہ سرحدی چیک پوسٹ سے صرف 100 میٹر کی دوری پر واقع تھی۔ اس سرنگ کے باہر نکلنے کے راستے کے مقام پر ریت کا ایک بڑا سا ٹیلہ تھا۔
مزید پڑھیں: یوروپی اتحادیوں کا غزہ میں پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ،سلامتی کونسل میں ایک اور قرارداد پیش
اسرائیلی فوج نے میڈیا کے نمائندوں کو اس مقام کا دورہ کرایا اور انہیں حماس کے اس بڑے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ یہ سرنگ ایک ترچھے انداز میں اس طرح بنائی گئی تھی کہ یہ زمین میں 50 میٹر (تقریباً 165 فٹ) گہرائی میہی تھی۔ں جا ر