غیرقانونی کان کنی روکنے کے لئے سخت کارروائی کی ہدایت

0
The Pink City post

جے پور :(یواین آئی) راجستھان کے میڈیکل اینڈ ہیلتھ منسٹر اورضلع انچارج ڈاکٹر رگھو شرما نے غیرقانونی کان کنی روکنے کے لئے سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔
ڈاکٹرشرما نے ضلع کے آسیند تھانہ علاقہ کے لاچھوڑا میں غیرقانونی کان کنی کے دوران ہوئے حادثے میں مارے گئے مزدوروں کے تئیں تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ ایسے حادثات مستقبل میں دوبارہ نہ ہوں اورضلع میں غیرقانونی کان کنی پر روک لگے۔
ڈاکٹرشرما نے ضلع اورپولیس انتظامیہ کو ضروری نگرانی کاطریقہ کار اورچوکسی نظام بنانے کی بھی ہدایات دی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS