ممبئی:بالی ووڈ کے کئی سلیبس بھی اس بمیاری کا شکار ہوئے ہیں۔ اور ان میں سے کچھ کی تو جان ہی چلی گئی ہے۔ بالی وڈ میں ٹریجڈی کنگ کے نام سے مشہور اداکار دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی احسان خاں کا انتقال ہوگیا ہے۔بیانوے سالہ احسان خان کورونا وائرس سے متاثر تھے اور گزشتہ کئی دنوں سے ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل تھے۔ احسان خان امراض قلب، ہائی بلڈ پریشر اور الزائمر سے بھی متاثر تھے۔ بدھ کی رات تقریباً 11 بجے انہوں نے آخری سانس لی۔
لیلا وتی اسپتال سے تاخیر شب جاری بلیٹن میں احسان خان کے انتقال کی اطلاع دی گئی۔
21 اگست کو ہی دلیپ کمار کے ایک اور چھوٹے بھائی اسلم خاں کا 88 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔ وہ بھی کورونا سے متاثر تھے اور لیلاوتی اسپتال میں علاج کے دوران ان کا انتقال ہوگیا تھا۔