دہلی میں ڈیزل 80 روپے فی لیٹر،پٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ

0

نئی دہلی : مرکزی سرکار کے ذریعہ ڈیزل اور پیڑول کی قیمتوں کے اضافہ سے عوام پریشان ہے۔ اس عوام کی جیب پر دو طرفہ اثر پڑرہا ہے بازاروں میں ہر اشیا کی
قیمت میں اپنے آپ ہی اضافہ ہوجاتا ہے۔اور ہر ایک اشیا مہنگی کے مہنگا ہونے پر غریب اور میڈل کلاس کے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے پٹرول اورڈیزل کی
مہنگائی کا عمل رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ڈیزل جمعرات کے روز پہلی بار 80 روپے فی لیٹر کوپار کرگیا، جب کہ ایک دن کے وقفے
کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، دہلی میں پٹرول کی قیمت 16 پیسے اضافے کے ساتھ 79.92 روپے فی لیٹرہوگئی ،جو
28 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔اسی دوران ڈیزل کی قیمت 14 پیسے اضافے کے ساتھ 80.02 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر آگئی۔ منگل کے
روز سے ملک کی تاریخ میں پہلی بار ، کسی ریاست میں ڈیزل کی قیمت پٹرول سے زیادہ ہو گئی ہے۔
اس ماہ کی 07 تاریخ سے،تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں نے دونوں حیاتیاتی ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کردیا ہے۔اس دوران دہلی میں پٹرول
8.66 روپے یعنی 12.15 فیصد مہنگا ہوگیا ہے۔ مسلسل 19 دنوں میں،ڈیزل کی قیمت میں 10.63 روپے یعنی 15.32 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
کولکاتہ اور ممبئی میں بھی پٹرول کی قیمتوں میں 12 پیسے اضافے سے بالترتیب 81.61 روپے اور 86.70 روپے فی لیٹرپرمستحکم رہا۔چنئی میں یہ 14 پیسے
اضافے سے 83.18 روپے فی لیٹر پر آگیا۔
کولکاتہ،ممبئی اورچنئی میں ڈیزل 12 پیسے اضافے سے بالترتیب 75.18 روپے،78.34 روپے اور77.29 روپے فی لیٹرہوگیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS