لکھنؤ (ایجنسیاں) اترپردیش ہوم گارڈ محکمہ کے آفیسرس ایسوسی ایشن وہاٹس ایپ گروپ پر کمانڈینٹ آف سینئر اسٹاف آفیسر (
ایس ایس او) کے تبادلے کے سلسلہ میں آواز اٹھانے پر ڈی آئی جی (ہوم گارڈ) سنجیو شکلا کو معطل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ دیر
شب یہ حکم جاری ہوا۔ سنجیو فی الحال جھانسی میں تعینات تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 21 جولائی کو ہوم گارڈ ڈپارٹمنٹ
کے کئی کمانڈینٹ کا تبادلہ اضلاع میں ہوا تھا۔ اس کے بعد ڈی آئی جی ہوم گارڈ سنجیو شکلا نے آفیسرس ایسوسی ایشن وہاٹس
ایپ گروپ پر ان تبادلوں کے سلسلہ میں سوال اٹھائے تھے۔ انہوں نے لکھا تھا کہ یہ تبادلہ پالیسی غلط ہے اور غلط طریقہ
سے افسروں کا ٹرانسفر ہوا ہے۔ اس گروپ میں 97 افسر جڑے ہوئے ہیں اور ان میں سے 86 سینئر افسروں نے ڈی آئی جی
کی حمایت کی تھی جبکہ 11 لوگوں نے تبادلے کو صحیح ٹھہرایا تھا۔ اس معاملہ میں گروپ پر خوب بحث ہوئی۔ ایڈیشنل چیف
سکریٹری ہوم گارڈ انل کمار کے مطابق ڈی آئی جی سنجیو کمار شکلا کی معطلی ڈسپلن ضابطہ کے تحت ہوئی ہے۔ سنجیو پر
الزام ہے کہ انہوں نے ٹرانسفر کے سلسلہ میں دیگر افسران کو مشتعل کرنے کی کوشش کی۔ حکومت اور انتظامیہ کے فیصلوں
پر دیگر افسروں کو گمراہ کیا۔ تبادلے کے معاملہ میں ڈی آئی جی کا میڈیا میں بھی بیان آیا تھا۔ شکلا نے لمبے عرصہ سے ایک
ہی جگہ جمے کمانڈینٹ اور ایس ایس او کے سلسلہ میں سوال اٹھایا تھا جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ کمانڈینٹ کے سبھی تبادلے
ضابطہ کے مطابق ہی کئے جاتے ہیں۔
تبادلہ پالیسی پر سوال اٹھانے والے ڈی جی پی معطل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS