نئی دہلی:شہری ہوائی بازی کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ڈی جی سی اے) کے حکم کی کھلے عام خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی ہوائی کمپنیاں اب بھی ٹکٹ کی بکنگ کررہی ہے۔
ڈی جی سی اے نے اتوارکو ایک سرکولرجاری کرکے بتایا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کے بعد چار مئی سے مسافر پروازیں شروع کرنے کے بارے میں ابھی
کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
اس نے سبھی ائرلائنس کو حکم دیا تھا کہ وہ ٹکٹ کی بکنگ ابھی نہ کریں۔مسافر پروازیں شروع کرنے سے پہلے انہیں تیاری کا پورا وقت دیا جائے گا اوراس کی پہلے سے اطلاع دی جائے گی۔سول ایوی ایشن ریگولیٹر کے اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئےاسپائس جیٹ،گو ائر،انڈیگو اور وستارا نے بکنگ اب بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے صرف اتنا کہا ہے کہ بکنگ کی تاریخ چارمئی کے بجائے کچھ دن اور آگے بڑھادی ہے۔وہیں سرکاری ہوائی کمپنی ائرانڈیا اور نجی جہاز کمپنی ائر ایشیا نے بکنگ پوری طرح سے بند کی ہوئی ہے۔
اسپائس جیٹ اورگو ائر کی ویب سائٹ پر 16 مئی یا اس کے بعد کے مسافروں کے لئے ٹکٹوں کی بکنگ ہورہی ہے۔ وہیں انڈیگو اوروستارا یکم جون یا اس کے بعد کے مسافروں کے لئے ٹکٹوں کی بکنگ کررہی ہے۔سول ایوی ایشن کے وزیرہردیپ سنگھ پوری نے بھی ڈی جی سی اے کے حکم پر ٹوئٹ کرتے ہوئے جہازخدمات کمپنیوں کوابھی بکنگ نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ نجی ائر لائنس ریگولیٹر کے حکم کے ساتھ وزیرکے مشورہ کو بھی نظراندازکررہی ہیں۔
ڈی جی سی اے کے روکنے کے باوجود بکنگ کررہی ہے ائر لائنس
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS