بدعنوانی صفر ہونے کے دعوؤں کے باوجود گھوٹالوں کا سلسلہ جاری ہے :محبوبہ مفتی

0

سری نگر، (یو این آئی) : پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ کے بدعنوانی صفر کے برابر ہونے کے دعوؤں کے باوجود گھوٹالوں کا سلسلہ ختم نہیں ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی پریشان نوجوانوں کو ‘بھرتی کے لئے نقدی’ گھوٹالے کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے ۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کیا۔ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا:‘جموں وکشمیر پولیس سب انسپکٹر اور فائنانس اکاؤ نٹ اسسٹنٹ گھوٹالوں کے بعد اب جل شکتی بورڈ کے جی ای امیدوار سڑکوں پر بر سر احتجاج ہیں’۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا:‘ انتظامیہ کے بدعنوانی صفر ہونے کے دعوؤں کے باوجود گھوٹالوں کا سلسلہ ختم نہیں ہو رہا ہے ’۔ان کا مزید کہنا تھا:‘ پہلے ہی پریشان نوجوانوں کو ‘بھرتی کے لئے نقدی’ گھوٹالے کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے ’۔قابل ذکر ہے کہ جے کے ایس ایس بی نے 4جون پولیس سب انسپکٹر اسامیوں کی تقرری کی لسٹ جاری کی تھی جس پر امیدواروں نے اعتراض کیا تھا۔بعد ازاں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سب انسپکٹر اسامیوں کی تقرری کے فہرست میں مبینہ بد عنوانی کی جانچ کے لئے ہوم سکریٹری کی قیادت میں ایک جانچ کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا جس نے اس فہرست کو کالعدم قرار دیا تھا۔اسی طرح فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ کے کامیاب امیداروں نے بھی ان افواہوں کہ حکام اس لسٹ کو بھی مبینہ دھاندلیوں کے پیش نظر منسوخ کرسکتی ہے ، کے خلاف احتجاج درج کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS