کانگریس کی جانب سے آج مختلف شہروں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ کانگریس نوٹ بندی کے تین برس مکمل ہونے پر احتجاجی مظاہرے کر رہی ہیں۔
دہلی میں دلی کانگریس کی جانب سے بھی مختلف علاقوں میں نوٹ بندی اور جے ایس ٹی کے نفاذ کے خلاف احتجاج ہورہا ہے۔
لکھنؤ میں این ایس یو آئی کے کارکنان نے احتجاج کیا ہے۔ اس بیچ پولیس سے جھڑپ بھی ہوئی ہے۔کانگریسی لیڈران کا کہنا ہے کہ نوٹ بندی کے بعد ملک کی معیشت بالکل تباہ ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ8نومبر2016کو وزیراعظم مودی نے پرانے پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹ بند کیے جانے کا علان کیا تھا۔جس کی وجہ سے عوام کو بے حد دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بینکوں اور اے ٹی ایم کے باہر لمبی قطاریں دیکھی جاتی تھیں۔
نوٹ بندی کے تین برس مکمل ہونے کے بعد بھی ابتک پرانے اور جعلی نوٹ ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔
نوٹ بندی کے3برس مکمل،مختلف شہروں میں کانگریس کا احجاج
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS